رسائی کے لنکس

ایشین ہاکی: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پینلٹی شوٹ آوٹس میں بھارت نے دو کے مقابلے میں پاکستان کو چار گول سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

بھارت نے پاکستان کو ایشیئن گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔

جمعرات کو جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں کھیلے گئے فائنل میچ میں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کا جارحانہ آغاز دیکھنے میں آیا۔

پاکستان کی طرف سے کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں محمد رضوان نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں بھارت نے گول کر کے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

مقررہ وقت تک میچ برابر ہونے کی وجہ سے میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔

پینلٹی شوٹ آوٹس میں بھارت نے دو کے مقابلے میں پاکستان کو چار گول سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

پاکستانی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی متاثر کن رہی اور وہ فائنل سے پہلے کھیلے گئے اپنے تمام میچز جیت چکی تھی۔ اس نے گروپ میچز میں بھارت کو بھی شکست دی تھی۔

پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے گیا تھا لیکن اب اس کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا ہے۔

ایشیئن گیمز کا فائنل جیت کر بھارت نے 2016ء کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ پاکستان کو اس میں شمولیت کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ سے گزرنا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG