رسائی کے لنکس

سری نواسن کو ’آئی سی سی‘ کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا


سری نواسن (فائل فوٹو)
سری نواسن (فائل فوٹو)

انڈین پرمیم لیگ ’آئی پی ایل‘ میں شامل کرکٹ ٹیم چینئی سپر کنگز کے مالک سری نواسن کو مالی بے ضابطگیوں اور اسپاٹ فکسنگ جیسے الزامات کا سامنا ہے تاہم سری نواس خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے لیے سری نواسن کی نامزدگی کو ختم کرتے ہوئے اُن کی جگہ ششانک منوہر کو چیئرمین نامزد کیا ہے۔

ششانک منوہر نے 4 اکتوبر کو بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڑ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

بھارت کے طاقتور کرکٹ بورڈ کی طرف سے حمایت واپس لیے جانے کے بعد سری نواسن کو ’آئی سی سی‘ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

’بی سی سی آئی‘ نے سری نواسن کے علاوہ بھارت کے سلیکشن بورڈ سے سابق ٹیسٹ کھلاڑی راجر بنی کو ہٹا دیا ہے جب کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانکولی کو ’انڈین پریمئم لیگ‘ کی گورننگ یعنی انتظامی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے پیر کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ سری نواسن کو ’آئی سی سی‘ سے واپس بلایا جائے۔

انڈین پرمیم لیگ ’آئی پی ایل‘ میں شامل کرکٹ ٹیم چینئی سپر کنگز کے مالک سری نواسن کو مالی بے ضابطگیوں اور اسپاٹ فکسنگ جیسے الزامات کا سامنا ہے تاہم سری نواس خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

اُدھر اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کے بارے میں بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے کہا ہے کہ اس کے لیے حکومت سے اجازت لینے کے بعد ہی بورڈ کوئی فیصلہ کر سکے گا۔

XS
SM
MD
LG