رسائی کے لنکس

ایپ کی شکل میں نصابی کتاب، ’انڈس سلیکون‘ کے سربراہ کا انٹرویو


بقول علی حسن ملاح، ’یہ مقبول پلیٹ فارم فلیش ملٹی میڈیا پر بہت بڑی سوچ اور تحقیق کے بعد بنایا گیا ہے اور اس ايپ سے سندھی زبان کے علاوه اردو اور پشتو زبانوں کو بھی ترقی، تقویت اور مدد ملے گی، چونکہ یہ سافٹ وئر بچوں کے لئے اور مخصوص روایتی اور سرکاری طرز نصاب کے لئے بنایا گیا ہے۔‘

پاکستان میں مقامی سطح پر کسی بھی زبان میں پہلی بار نصابی کتاب کو ايپ کے شکل میں لایا گیا ہے، جس پاکستان اور بھارت کے علاوہ ایشیا پیسفک کے ممالک ملائشیا، انڈونیشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور، جاپان میں مقیم سندھی اور پاکستانی کمیونٹی مستفید ہوگی۔

’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام، ’ہر دم رواں ہے زندگی‘ میں ایک انٹرویو میں پاکستان کے صوبے سندھ کے علاقےجامشورو میں قائم سوفٹ وئیر کمپنی، ’انڈس سلیکان سافٹ وئیر‘ کے بانی، علی حسن ملاح نے کہا ہے کہ ’یہ سندھی تدریسی ايپ Android موبائل آپریٹنگ سسٹم پر جنوبی ایشیائی علم تدریس کی لیبارٹری میں ایک نیا اور خوش آئند تجربه ہے‘، اور یہ کہ ’ہمیں امید ہے کہ نتائج بہت شاندار ہونگے‘۔

اُنھوں نے مزید بتایا کہ، ’یہ مقبول پلیٹ فارم فلیش ملٹی میڈیا پر بہت بڑی سوچ اور تحقیق کے بعد بنایا گیا ہے اور اس ايپ سے سندھی زبان کے علاوه اردو اور پشتو زبانوں کو بھی ترقی، تقویت اور مدد ملے گی، چونکہ یہ سافٹ وئر بچوں کے لئے اور مخصوص روایتی اور سرکاری طرز نصاب کے لئے بنایا گیا ہے۔‘

بقول اُن کے، ’اس لئے، اس میں پہلی جماعت کی سندھی کتاب کو انسٹال کیا گیا ہے، جس میں سندھی کی مکمل حروف تہجی،اس کی ادائیگی اور کتاب میں موجود 28 اسباق بھی شامل ہیں‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ایپ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ کسی بھی حرف اور الفاظ پر ٹچ کیا جائے تو حرف اور الفاظ کی درست ادائگی کا پتہ چلتا ہے۔ اسی طرح، حروف تہجی کے علاہ جو بھی اسباق ہیں ان کے لئے بھی اس ايپ میں آوازیں موجود ہیں، جس سے بچوں کو جملے بنانے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

علی حسن ملاح نے بتایا کہ جیسا کہ یہ موبائل ایپ بچوں کو پڑھانے کے لیئے ہے اور اس میں بچوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے اس میں ایک مشقی گیم بھی بنائی گئی ہے، جوکہ سندھی کے 52 حروف تہجی پر مشتمل ہے، جس میں ہر ایک حرف کو بےترتیب رکھ‍ا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان حروف کو ان کے صحیح ترتیب میں لائیں؛ اور اشکال اور حروف میں شامل نقاط کی بنا پر جوڑے بنائیں۔ پہلے سبق سے لیکر آخر تک اس کتاب میں شامل چیزوں، جانوروں اور پرندوں کی فطری آوازوں کو شامل کیا گیا ہے، جس میں سیٹی، طوطا، ہاتھی، ریل گاڑی، مرغابی، مور، اونٹ، شیر، بیل اور گھ‍وڑا شامل ہے۔۔ جو آوازیں بچوں نے بہت پسند کی ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ بچوں میں سماجی شعور بیدار کرنے کے لئے، جیومیٹری کی اشکال کا تصور متعارف کروایا گیا ہے۔ بنیادی رنگ اس ايپ کےخاص فیچرس میں نمایاں ہیں۔ آن لائن مفت درسی ايپ Google Play Store پر موجود ہے۔حالانکہ، گوگل پلے اسٹور پر تعلیمی ایپس اک اچھی خاصی تعداد موجود ہیں، مگر صرف textbook تلاش کرنے پر ٹاپ ٹین میں موجود ہونا ایک خوش آئند بات ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مسقبلِ قریب میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک میں بھ‍اری بھرکم کتابوں اور بستوں کی جگہ ’آئی پیڈ‘ اور تعلیمی کھ‍لونے لے لیں گے۔

پاکستان میں مقامی سطح پر کسے بھی زبان میں پہلی بار نصابی کتاب کو ايپ کے شکل میں لایا گیا ہے، جس سے صوبہ سندھ کے علاوہ؛ پاکستان، بھارت اور ایشیا پیسفک کے ممالک ملائشیا، انڈونیشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور، جاپان میں مقیم سندھی اور پاکستانی کمیونٹی مستفید ہوگی۔

بقول اُن کے، یہ سافٹ ویئر ہاؤس مستقبل میں سندھی، اردو، پشتو، بلوچی، براہوی، پنجابی، بلتی، سرائکی اور پاکستان کے تمام مادری زبانوں میں بھی ایسا ہی ایک انٹرایکٹ ايپ تیار کرنا چاہتا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کے سینکڑوں اضلاع میں، امریکی ادارے ’یو ایس ایڈ‘ کی مدد سے ریڈنگ پروگرام نامی ایک منصوبہ جاری ہے، جو کہ انگریزی، ریاضی اور مادری زبانوں کو پڑھانے کے حوالے سے ہے۔

علی حسن ملاح نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کو ’ملینیم تعلیمی اہداف‘ حاصل کرنے کے لئے، ’موبائل لرننگ‘ کو عام کرنا ہوگا، اور تدریس کے نت نئے طریقوں پر سوچنا ہوگا؛ ورنہ دورِ حاضر میں جنوبی ایشیا کے ممالک تعلیم کے میدان میں بہت ہی پیچھ‍ے ره جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG