رسائی کے لنکس

کرکٹ: چیف سلیکٹر کے لیے انضمام الحق سے بورڈ کا رابطہ


انضمام الحق (فائل فوٹو)
انضمام الحق (فائل فوٹو)

انضمام الحق ان دنوں افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس نوآموز ٹیم کی حالیہ کاکردگی متاثر کن رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس بارے میں سابق کھلاڑی کے بورڈ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی پر نہ صرف ٹیم بلکہ کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس دونوں ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔

انضمام الحق ان دنوں افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس نوآموز ٹیم کی حالیہ کاکردگی متاثر کن رہی ہے۔

بلے باز انضمام الحق 1991 سے 2007 تک پاکستانی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ انھوں نے 120 ٹیسٹ میچوں میں 8890 جب کہ 378 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 11739 رنز بنا رکھے ہیں۔

XS
SM
MD
LG