رسائی کے لنکس

عراق: شدید فسادات، 30 افراد ہلاک


یہ جھڑپیں عراق کے مغربی صوبہٴانبار میں واقع ہوئیں جہاں سلامتی فورسز فلوجہ، رمادی اور دیگرشہروں کا قبضہ واپس لینے کی کوشش کر رہی ہیں، جو حالیہ مہینوں کے دوران اُن کے کنٹرول سے باہر چلے تھے

عراقی سلامتی سے متعلق ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت کی افواج اور داعش کے شدت پسندوں کے مابین بدھ کو شدید جھڑپیں جاری رہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ جھڑپیں عراق کے مغربی صوبہٴانبار میں واقع ہوئیں جہاں سلامتی فورسز فلوجہ، رمادی اور دیگرشہروں کا قبضہ واپس لینے کی کوشش کر رہی ہیں، جو حالیہ مہینوں کے دوران اُن کے کنٹرول سے باہر چلے تھے۔

ایک واقعے میں، رمادی میں خودکش کار بم حملے میں ایک پُل تباہ ہوا، جس واقع میں نو افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ تشدد کے اِن واقعات میں بدھ کو ہلاک ہونے والوں میں شہری بھی شامل تھے۔

XS
SM
MD
LG