رسائی کے لنکس

توانائی بحران سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح: اسحاق ڈار


پاکستان کے وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت ِپاکستان کو ملک میں جاری توانائی کے بحران کا ادراک ہے اور اس کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے

پاکستانی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار کی وائس آف امریکہ سے گفتگو
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:34 0:00

دیا میر بھاشا ڈیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے، واشنگٹن کے چیمبر آف کامرس میں یو ایس ایڈ اور پاکستان کے تعاون سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار، پاکستانی وزیر ِبجلی و توانائی خواجہ آصف اور پاکستان کے لیے امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور یو ایس ایڈ کے ایڈمینسٹریٹر راجیو شاہ نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان میں توانائی کے بحران اور اس کے حل کے لیے مجوزہ اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔

شرکاٴ کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے مستقبل میں ساڑھے چار ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی اور پاکستان میں توانائی کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کے وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت ِ پاکستان کو ملک میں جاری توانائی کے بحران کا ادراک ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو تقریباً
ساڑھے چار ہزار میگا واٹ توانائی کی کمی کا سامنا ہے اور حکومت کا ارادہ ہے کہ اگلے چار سالوں میں توانائی کے اس بحران کو ختم کرکے دس ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا جائے۔

مزید تفصیلات آڈیو رپورٹ میں سنیئے:

XS
SM
MD
LG