رسائی کے لنکس

حکومت شام کے داعش کے خلاف فضائی حملے، درجنوں ہلاک


رقعہ
رقعہ

’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے بتایا ہے کہ یہ فضائی حملے منگل کے روز کیے گئے، جس کے نتیجے میں، ایک صنعتی علاقہ اور شہر کے عجائب خانے کے قریب واقع ایک معروف مارکیٹ کو ہدف بنایا گیا

سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے شام کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے خودساختہ، رقعہ کے دارلحکومت پر کئی فضائی حملے کیے، جن میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے۔

برطانیہ میں قائم ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے بتایا ہے کہ یہ فضائی حملے منگل کے روز کیے گئے، جس کے نتیجے میں، ایک صنعتی علاقہ اور شہر کے عجائب خانے کے قریب واقع ایک معروف مارکیٹ کو ہدف بنایا گیا۔

اِن اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں کم از کم 15 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اکثر و بیشتر، حکومتِ شام شہر کے دولت اسلامیہ کے اہداف کو نشانہ بناتی رہی ہے۔ سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں متعدد شہری شامل تھے۔

دریں اثنا، پوپ فرینسس نے ’ریاستی دہشت گردی‘ کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں، ’دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہری بھی ہلاک ہوتے ہیں‘۔

اُنھوں نے منگل کے روز فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان اور کونسل آف یورپ سے خطاب کیا۔

واپسی پر، نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، پاپائے روم نے کہا کہ جب کہ دولت اسلامیہ کے باغیوں سے کسی قسم کا مکالمہ ممکن نہیں۔ تاہم، اِس کے لیے دروازے بند نہیں کیے جانے چاہئیں۔

XS
SM
MD
LG