رسائی کے لنکس

اسرائیل متحدہ عرب امارات میں سفارتی مشن کھولے گا: رپورٹ


فائل
فائل

ماسوائے مصر اور اردن کے، اسرائیل نے کسی دوسرے ہمسائے کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم نہیں کیے ہیں، حالانکہ اس کے سفارت کاروں نے حالیہ برسوں کے دوران غیر اعلانیہ طور پر عرب رہنماؤں کے ساتھ ملتے رہے ہیں

ابو ظہبی میں جمعے کو حکام نے اعلان کیا کہ اسرائیل ابو ظہبی میں بین الحکومتی تنظیم کے توسط سے اپنا سفارتی مشن کھولے گا، اور یوں، متحدہ عرب امارات میں پہلی بار سرکاری اسرائیلی مشن وجود میں آئے گا۔

اسرائیلی سفارت کاروں کے مطابق، اِس سلسلے میں، دوبارہ قابلِ استعمال توانائی کے ادارے، ’آئی آر اِی این اے‘ کا اسرائیل مشن تیاریوں کو آخری شکل دے رہا ہے۔ سفارت کاروں نے جمعے کے روز اسرائیل کے اخبار، ’ہارز‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اہل کاروں نے اسرائیلی مشن کھلنے کے بارے میں بیان نہیں دیا۔
اسرائیلی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سفارتی عہدے کے لیے خصوصی طور پر ’آئی آر اِی این اے‘ کو نامزد کیا گیا ہے، جو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان رابطے کی سطح کا کام نہیں دے گا، جن کے آپس میں سرکاری سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

ماسوائے مصر اور اردن کے، اسرائیل نے کسی دوسرے ہمسائے کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم نہیں کیے ہیں، حالانکہ اس کے سفارت کاروں نے حالیہ برسوں کے دوران غیر اعلانیہ طور پر عرب رہنماؤں کے ساتھ ملتے رہے ہیں۔

اسرائیل اور چند عرب ملکوں نے حالیہ دِنوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر مشترکہ مفادات کے لیے کام کیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب عالمی طاقتوں نے ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتا طے کیا، جنھیں متعدد عرب ملک اپنا دشمن گردانتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG