رسائی کے لنکس

استبول: میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ، پانچ زخمی


دھماکے کے بعد ایمبولنس موقع پر پہچییں اور مسافروں کی مدد کی۔ وائس آف امریکہ کے آئزابلا کوکولی کے مطابق، استبول کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک فلائی اوور کی دوطرفہ چڑھائی کے قریب ہوا۔ تاہم، اب تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی

ترکی کے شہر استبول میں ایک میٹرو اسٹیشن کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے، جس میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے آئزابلا کوکولی کے مطابق، استبول کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک فلائی اوور کی دوطرفہ چڑھائی کے قریب ہوا۔ تاہم، اب تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ بم پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جبکہ بعض دیگر ذرائع کا اصرار ہے کہ یہ دھماکہ الیکٹرک ٹرانسفارمر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

دھماکے بعد ایمبولنس موقع پر پہچیں اور مسافروں کی مدد کی۔

ترکی میں 10 اکتوبر کو انقرہ ہونے والے ایک حملے میں 100 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد، ہائی الرٹ ہے۔

اس حملے میں ایک خود کش بمبار نے ایک امن مظاہرے میں لوگوں کے درمیان خود کو آڑا لیا تھا۔ یہ سانحہ جدید ترکی کی تاریخ کا بدترین حملہ قرار دیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG