رسائی کے لنکس

امریکی وزیرخارجہ کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات


عہدیداروں کے مطابق جان کیری نے نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ’ڈبلیو ٹی او‘ کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے امریکہ کا ساتھ دیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے جمعہ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

جان کیری نے بھارت کے دورے کے تیسرے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

نریندر مودی اور جان کیری کے درمیان ملاقات جنیوا میں عالمی تجارتی تنطیم (ڈبلیو ٹی او) کے ہونے والے اجلاس کے ایک روز بعد ہوئی، جس میں بھارت نے مجوزہ اصلاحات کی مخالفت اس بنا کی کہ اس کو ذخیرہ کیا گیا غلہ غریب افراد کو رعایتی قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

جبکہ عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے مطابق ذخیرہ کیا گیا غلہ صرف ’مارکیٹ‘ کی قیمت پر ہی فروخت کیا جا سکتا ہے۔

عہدیداروں کے مطابق جان کیری نے نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ’ڈبلیو ٹی او‘ کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے امریکہ کا ساتھ دیں۔

’ڈبلیو ٹی او‘ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے نمائندوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اصلاحات کو منظور کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کھو دی ہے ، اور عہدیداروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے اہم اثرات ہو سکتے ہیں۔

عالمی تجارتی تنطیم کے ارکان نے گزشتہ سال عالمی ٹیکس کے قواعد کے یکساں معیار پر اصولی طور پر اتفاق کیا تھا۔

امریکی کے نمائندے مائیکل فرومین کا کہنا کہ ٹیکس سے متعلق اصلاحات کو اپنا کر تجارتی اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے، جس سے کئی سو ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں جنہیں ضروری معاشی سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG