رسائی کے لنکس

صرف کھانے کےخیال سے بھی آپ موٹے ہو سکتے ہیں: تحقیق


تحقیق سےمعلوم ہوا کہ جن لوگوں میں کھانے کی خوشبوؤں کو بہتر انداز میں تصور کرنے کی صلاحیت تھی ان کا باڈی ماس انڈیکس زیادہ تھا یعنی ان کے قد اور وزن کی پیمائش میں عدم توازن تھا۔

اگر آپ کھانوں کو خوشبو دور سے ہی سونگھنےکی صلاحیت رکھتے ہیں تو یہ مطالعہ آپ ہی کے لیے ہے۔

جس میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جن لوگوں کے دل ودماغ پرکھانوں کی خوشبو زیادہ اثرانداز ہوتی ہے وہ اپنے وزن میں کلو کے حساب سے اضافہ کر سکتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں کھانے کی خوشبوؤں کو بہتر انداز میں تصور کرنے کی صلاحیت تھی ان کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) زیادہ تھا یعنی ان کے قد اور وزن کی پیمائش میں عدم توازن تھا۔

مطالعہ میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کھانوں کے خیال سے موٹاپے کا تعلق کیسے قائم ہوتا ہے لیکن محققین کا خیال ہے کہ کھانے کے تصورات سے ہماری بھوک میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بعد ازاں ہمارے کھانے کی کھپت بڑھ جاتی ہے۔

ییل یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ کھانے کی خواہش اور بھوک کو برقرار رکھنے میں تصورات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عام طور پرنارمل وزن رکھنے والوں کے مقابلے میں فربہ افراد میں کھانے کی طلب زیادہ پائی جاتی ہے جس کی ایک ممکنہ وجہ ان کی کھانوں کو بہتر انداز میں تصور کرنے کی صلاحیت ہے، جس سے ان کی بھوک میں اضافہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس تصور کو ان کے غیر صحت مند بی ایم آئی سے منسلک کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس امکان کی حمایت میں دو مختلف گروپوں پر کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ جن شرکاء کا بی ایم آئی زیادہ تھا، ان میں کھانوں کی خوشبو کے ساتھ تصویر کشی کی صلاحیت بہتر تھی۔

سائنسی جریدے 'جرنل ایپی ٹائٹ' میں چھپنے والی مطالعے کے پہلےحصے کے لیے محققین نے 27 افراد سے تین سوالنامے بھرنے کے لیے کہا جس سے ان کی ذہنی منظر کشی کی صلاحیت کا تعین کیا گیا۔

پہلے دو سوالناموں میں محققین نے غیر غذائی اشیاء کی مہک سے شرکاء کے تصورات کا تجزیہ کیا جبکہ تیسرا سوالنامہ میں خاص طور پر کھانوں پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔

شرکاء سے تازہ روٹی کی خوشبو، بسکٹ، پاپ کورن اور بار بی کیو کھانوں کی خوشبو اور ذائقے کا تصور کرنے کے لیے کہا گیا اور پھر ایک پیمانے پر ان کی ذہنی منظر کشی کی درجہ بندی کی اور ان کے قد اور وزن کی پیمائش سے ان کا بی ایم آئی معلوم کیا گیا۔

محققین نے کہا کہ توقع کے عین مطابق تجزیہ سے انکشاف ہوا کہ بی ایم آئی اور کھانوں کی خوشبو کے بہتر تصور کی صلاحیت کے درمیان مثبت تعلق موجود تھا لیکن غیر غذائی اشیاء کے تصور کے ساتھ اس کا تعلق تھا۔

XS
SM
MD
LG