رسائی کے لنکس

کابل: یورپی یونین کے قافلے پر خودکش بم حملہ، تین ہلاک


افغان وزارت داخلہ کے مطابق اس طاقتور بم حملے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں یورپی یونین پولیس مشن سے وابستہ تین غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یورپی یونین پولیس کے مشن برائے افغانستان کی گاڑیوں کے قافلے پر خودکش کار بم دھماکے میں ایک برطانوی سیکورٹی کنٹریکٹر سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ اس خودکش کار بم حملے میں دو راہگیر خواتین بھی ہلاک ہو گئیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق اس طاقتور بم حملے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں یورپی یونین پولیس مشن سے وابستہ تین غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

یہ خودکش کار بم دھماکا کابل میں ہوائی اڈے کے قریب ہوا۔

حالیہ ہفتوں میں طالبان کی طرف سے تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جب کہ انھوں نے 'عزم' کے نام سے اپنی نئی پرتشدد مہم کے آغاز کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

ملک کے جنوبی صوبے ہلمند میں حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئی ہیں جب کہ ایک روز قبل مشرقی صوبہ پکتیا سے درجنوں افراد کو اغوا کر لیا۔

صوبائی حکام کے مطابق سینکڑوں طالبان جنگجوؤں نے کئی گھنٹوں تک تقریباً 30 گاڑیوں کو روکے رکھا اور ان کی تلاشی لینے کے بعد ان میں سوار درجنوں افراد کو یرغمال بنا کر لے گئے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یرغمال بنائے گئے لوگوں میں اہم افغان اہلکار بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG