رسائی کے لنکس

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل


دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ پشاور اور راولپنڈی کو بالترتیب چھٹا اور ساتواں ملاہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ 20 شہروں میں سے 13 شہر بھارتی ہیں۔ ان شہروں میں دارالحکومت نئی دہلی کا نمبر پہلا ہے

دنیا کے 20 انتہائی آلودہ شہروں میں پاکستان کے بھی تین شہر شامل ہیں۔ ۔۔اور یہ ہیں کراچی، راولپنڈی اور پشاور۔

’ورلڈ اکنامک فورم‘ کے مطابق، 2008ء سے 2013ء کے درمیان عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 1600 سے زائد شہروں سے مختلف اعداد و شمار اکھٹا کرکے دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔

دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ پشاور اور اولپنڈی کو بالترتیب چھٹا اور ساتواں ملا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے مجموعی طور پر 1600 شہروں کی فہرست مرتب کی ہے۔ ان میں سے 91شہروں کو قدرتی ہوا کے معیار پر پرکھا گیا ہے۔

کراچی دنیا کے 91 ممالک میں آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ اسے یہ نمبر عالمی ادارہ صحت نے اپنے مرتب کردہ ائرپولوشن ڈیٹا بیس کے مطابق دیا ہے۔

Garbage_02.jpg
Garbage_02.jpg

دلچسپ امر یہ ہے کہ 20 شہروں میں سے 13 شہر بھارتی ہیں۔ ان شہروں میں دارالحکومت نئی دہلی کا نمبر پہلا ہے جبکہ اس کے بعد آنے والے شہروں میں پٹنہ، گوالیار اور رائے پور شامل ہیں۔

رپورٹ میں ان شہروں کی ہواوٴں کو انسانی صحت کے لئے زہریلا قرار دیا گیا ہے۔ آلودگی کے سبب یہاں بڑے پیمانے پر انسانی صحت متاثر ہونے، تیزبی بارشیں برسنے، امراض قلب اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG