رسائی کے لنکس

ن لیگ سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی مستعفی


بقول اُن کے، ’کل جس طرح نہتے لوگوں پر وحشیانہ طریقے سے گولیاں برسائی گئیں، ڈنڈے برسائے گئے اور شیلنگ کی گئی، عورتوں بچوں اور بزرگوں پر تشدد کیا گیا، اسے جمہوریت نہیں کہتے‘

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما لیاقت علی جتوئی نے اپنی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ س

وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں، اُن کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ استعفیٰ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس تشدد کے خلاف دیا ہے۔

بقول اُن کے، ’کل جس طرح نہتے لوگوں پر وحشیانہ طریقے سے گولیاں برسائی گئیں، ڈنڈے برسائے گئے اور شیلنگ کی گئی، عورتوں بچوں اور بزرگوں پر تشدد کیا گیا، اسے جمہوریت نہیں کہتے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کا جمہوری حق تھا کہ وہ وزیراعظم ہاوٴس کے باہر دھرنا دیں۔ بقول ان کے، سندھ میں بذات خود میرے ساتھ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ دھاندلی والی حکومت اقتدار میں رہے گی تو کام چلانا مشکل ہے‘۔

لیاقت جتوئی نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے دیگر رہنماوٴں کا سندھ میں پارٹی کی رکنیت سے استعفے دینے کا معاملہ ’زیرِ غور ہے‘۔

اُن کے مستعفی ہونے کے بعد، سندھ میں موجود مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوٴں کا بھی استعفے دینے کا امکان ہے۔ لیاقت جتوئی کا شمار سندھ کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ وہ سابقہ ادوار میں، وزیر اعلی سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG