رسائی کے لنکس

امریکہ: مشرقی ساحلی علاقے انتہائی شدید سردی کی لپیٹ میں


نیویارک کے مئیر بل دی بلاسیو نے متنبہ کیا کہ "یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم اس بات کو انتہائی سنجیدہ سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ وقت کے لیے جتنا ممکن ہو سکے گھرو ں کے اندر رہیں"۔

امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقے ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

بوسٹن، نیویارک، بالٹی مور جسیے شہروں میں انتہائی کم درجہ حرارت اور شدید سرد ہواؤں کی وجہ سے زیادہ دیر تک گھروں سے باہر رہنا خطرناک ہو گیا ہے جبکہ کچھ مقامات پر درجہ حرات انہتائی کم ہو گیا ہے اور درجہ حرات منفی 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نیویارک کے مئیر بل دی بلاسیو نے ہفتے کو متنبہ کیا کہ "یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم اس بات کو انتہائی سنجیدہ سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ وقت کے لیے جتنا ممکن ہو سکے گھروں کے اندر رہیں"۔

سردی اتنی شدید تھی کہ ہفتے کو نیویارک کی انتظامیہ نے سنٹرل پارک کا سالانہ برف کا میلہ منسوخ کر دیا۔ نیویارک اور کئی دوسرے مقامات پر بے گھر لوگوں کو محفوظ مقامات اور اسپتالوں میں منتقل کرنے کی بھی اقدامات کیے گئے۔

ہفتے کو پینسلوینیا کی شاہراہ پر فلاڈیلفیا کے قریب ہوئے ایک حادثے کی وجہ بھی شدید برفباری کو قرار دیا جارہا ہے جس میں پچاس گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سردی کی یہ انتہائی شدید لہر پیر تک جاری رہے گی جب بارش ہونے کی وجہ سے برفباری کا یہ سلسلہ تھم جائے گا اور منگل تک درجہ حرارت میں ایک درجے تک بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG