رسائی کے لنکس

لفتھانزا کا اسرائیل کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ


جرمنی کی فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ تازہ ترین معلومات اور ’’ہمارے اپنے جائزے‘‘ کے بعد بن گوریان کے ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جرمنی کی فضائی کمپنی ’لفتھانزا‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے شہر تل ابیب کے لیے اُس نے اپنی پروازوں پر پابندی ختم کر دی ہے اور 26 جولائی سے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

غزہ کی طرف سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ داغنے کے سلسلے بعد یہ پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔

لفتھانزا ائیر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ تازہ ترین معلومات اور ’’ہمارے اپنے جائزے‘‘ کے بعد بن گوریان کے ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل امریکہ کی وفاقی ایویشن انتظامیہ (ایف اے اے) نے امریکی فضائی کمپنیوں پر سے اسرائیل کے لیے پروازوں سے پابندی اٹھا لی۔

پروازوں پر پابندی کے فیصلے پر اسرائیل کی جانب سے تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہوائی اڈے محفوظ ہیں۔

امریکہ اور یورپ کی کئی ایئر لائنز نے اسرائیل کے دوسرے بڑے شہر تل ابیب کے بن گوریان کے ہوائی اڈے کے قریب ’حماس‘ کے راکٹ حملے کے بعد اسرائیل کے بین الاقومی ہوائی اڈے کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

XS
SM
MD
LG