رسائی کے لنکس

مالدیپ کے صدر کا دورہ پاکستان

ایک سرکاری بیان کے مطابق اس دورے میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لینے کے علاوہ کھیل، صحت، تعلیم اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

مالدیپ کے صدر یامین عبدالقیوم وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر بدھ کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔

اپنے دورے کے دوران صدر یامیں عبدالقیوم وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق اس دورے میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لینے کے علاوہ کھیل، صحت، تعلیم اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

بحرِ ہند میں واقع 1,192 جزائر پر مشتمل ملک مالدیپ سے پاکستان کے ساتھ قریبی اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

دونوں ممالک جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون کی تنظیم کے بھی رکن ہیں اور علاقائی اور کثیر جہتی سطح پر تعاون کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG