رسائی کے لنکس

مائیکرو سوفٹ: 18000 ملازمتوں کی کٹوتی


فائل
فائل

نوکیا کے کاروبار کے ایک حصے کو اپنے ذمے لینے کے بعد، مائیکرو سوفٹ سیل فون مارکیٹ میں مسابقت کے ایک نئے دور شامل ہوگیا ہے، جس میں جنوبی کوریا کا سام سنگ، نوکیا اور امریکی ادارہ ایپل چھایہ ہوا ہے

امریکہ میں قائم دنیائے ٹیکنالوجی کے ایک بڑے ادارے، مائیکروسوفٹ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال 18000 تک کارکنوں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کمپنی نے جمعرات کو بتایا کہ وہ اپنے 127000 کارکنوں میں سے 14 فی صد کی کٹوتی کرے گا، تاکہ حالیہ دِنوں میں فِن لینڈ کی نوکیا کمپنی کے فون کے کاروبار سنبھالنے کے بعد ادارے کے ڈھانچے کو اکثر نو تشکیل دیا جاسکے۔

مائیکرو سوفٹ دنیا کا سب سے بڑا سوفٹ ویئر تیار کرنے والا ادارہ ہے۔ لیکن، نوکیا کے کاروبار کے ایک حصے کو اپنے ذمے لینے کے بعد وہ سیل فون مارکیٹ میں مسابقت کے ایک نئے دور شامل ہوگیا ہے، جس میں جنوبی کوریا کا سام سنگ، نوکیا اور امریکی ادارہ ایپل چھایہ ہوا ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ ملازمتوں میں کٹوتی اس طرح ہوگی کہ 12500 پیشہ ور اور فیکٹری کارکنوں کی تعداد گھٹائی جائے گی؛ جس سلسلے میں زیادہ تر ملازمتیں اس سال کے آخر تک کم ہوجائیں گی، جب کہ یہ کام اگلی جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

نوکیا کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد، مائیکرو سوفٹ کے کارکنوں کی تعداد 99000 ہوگئی ہے، جن میں سے 58000 امریکہ میں ہیں جب کہ 41000 بیرون ملک ہیں۔


مائیکرو سوفٹ نے بتایا ہے کہ نوکریوں میں کمی کے سلسلے میں تقریباً 12500 پیشہ ورانہ ملازمتیں ختم کی جائیں گی۔

ادارے نے کہا ہے کہ تعمیر نو پر اگلے سال تک 1.1 بلین سے 1.6 بلیں ڈالر خرچ آئیں گے، جن میں سے زیادہ تر رقوم فارغ کیے جانے والے کارکنوں کی تعلق توڑنے کی اجرت پر خرچ آئیں گی۔

XS
SM
MD
LG