رسائی کے لنکس

ماڈل ٹاؤن واقعے کی ’ایف آئی آر‘ درج


ایف آئی آر میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیردفاع خواجہ آصف، سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ اور رانا مشہود سمیت 21 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جون کے وسط میں پولیس کی فائرنگ سے 14 افراد کی ہلاکت کے خلاف تحریک منہاج القرآن کے تمام نامزد افراد بشمول وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

منہاج القرآن کے وکیل منظور آفریدی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ ’ایف آئی آر‘ میں نامزد ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمینسٹریشن جواد حامد کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔ اس مقدمے میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر ِاعلیٰ شہباز شریف، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیر ِقانون رانا ثنا اللہ اور رانا مشہود سمیت 21 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ادارہ منہاج القرآن کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور اعانت جرم کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ 17 جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ادارہ منہاج القرآن پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی مبینہ فائرنگ سے چودہ سے زائد کارکن ہلاک جب کہ 80 افراد زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG