رسائی کے لنکس

بھارت اور میانمار میں بارشوں سے تباہی، درجنوں افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مغربی بنگال کے علاقوں بشمول کولکتہ میں مرنے والوں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ حکام نے یہاں کم ازکم دو لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا بتایا ہے۔

بھارت اور میانمار میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے لگ بھگ 140 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔

شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

جومول نامی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں رابطہ سڑکوں اور پلوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے علاقے میں امدادی کارکنوں کی رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق اتوار کو موسم بہتر ہونے پر یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارکن اپنی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

بھارت کی دیگر ریاستوں بشمول مغربی بنگال اور آسام سے بھی شدید بارشوں کی وجہ سے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر املاک کی تباہی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مغربی بنگال کے علاقوں بشمول کولکتہ میں مرنے والوں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ حکام نے یہاں کم ازکم دو لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا بتایا ہے۔

شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی سے متاثر ہونے والوں کے لیے امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عارضی طور پر پناہ لے رکھی ہے۔

بھارت کے پڑوسی ملک میانمار (برما) میں بھی شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہے اور یہاں ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے چار مختلف علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق اب تک مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم ازکم 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG