رسائی کے لنکس

امریکی بازار حصص، نیسڈیک میں یوم پاکستان کی تقریب


تقریب سے خطاب میں، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت لبرل اور سرمایہ کار دوست پالیسی کی وجہ سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے

امریکہ کے معروف بازار حصص، نیسڈک میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز یوم پاکستان کی تقریب سے ہوا جس میں ’اوپننگ بیل‘ بھی پاکستانی نمائندے نے بجائی۔ یہ تقریب براہ راست ’ٹائم اسکوائر‘ پر نصب قداور اسکرین پر بھی نشر ہوئی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیسڈیک میں پہلی بار یہ اوپننگ بیل بجا کر پاکستان کی 69 ویں یوم آزادی کی تقریب کا آغاز کیا، جس کا اہتمام ’پاکستانی امریکن بزنس ایسوسی ایشن‘ اور نیسڈیک انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

کاروبار کے آغاز پر نیسڈیک میں رسمیہ طور پر اوپننگ بیل جب کہ اختتام پر کلوزنگ بیل بجائی جاتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اِس نوعیت کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت لبرل اور سرمایہ کار دوست پالیسی کی وجہ سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تجارت کے لئے ایک کھلا ملک ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ لہذا، بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کار اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ان کی سرمایہ کاری پاکستان میں ہر لحاظ سے محفوظ ہوگی۔

انھوں نے پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں نیسڈیک میں کاروبار کے آغاز پر تقریب کے اہتمام کو ملک کے لئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔ اس موقع پر، انھوں نے بٹن دبا کر اوپننگ بیل بجائی تو پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے۔

اس موقع پر نیسڈیک میں منعقد ہونے والی یوم پاکستان کی

یہ تقریب ٹائم اسکوائر پر نصب قد آور اسکرین پر براہ راست دیکھائی جاتی رہی جس میں پاکستان کا جھنڈا بھی لہرا رہا تھا۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاحوں نے بھی یہ منظر دیکھا۔

تقریب کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے درج ذیل لنک کلک کیجئے

معروف امریکی بازار حصص نیسڈیک میں یوم پاکستان کی تقریب۔ اوپنگ بل پاکستانی نمائندے نے بجائی۔
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:23 0:00

XS
SM
MD
LG