رسائی کے لنکس

نیٹو کا پانچ بحری جہاز بالٹک روانہ کرنے کا فیصلہ


فائل
فائل

نیٹو کی بحری کمان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ بارودی سرنگیں صاف کرنے والے چار بجرے اور ایک امدادی جہاز بحیرہٴبالٹک روانہ کر رہا ہے۔ اِن بحری جہازوں کا تعلق ناروے، نیدرلینڈز، بیلجئیم اور ایسٹونیا سے ہے

یوکرین کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اتحاد کے مشرقی یورپی اتحادیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر، نیٹو ارکان بحری جہازوں کا ایک حصہ بحیرہٴبالٹک کی طرف روانہ کر رہے ہیں۔

نیٹو کی بحری کمان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ بارودی سرنگیں صاف کرنے والے چار بجرے اور ایک امدادی جہاز بحیرہٴبالٹک روانہ کر رہا ہے۔ اِن بحری جہازوں کا تعلق ناروے، نیدرلینڈز، بیلجئیم اور ایسٹونیا سے ہے۔

اتحاد نے جمعرات کے روز کہا کہ اُس کی طرف سے یوکرین میں صورت حال کو مزید کشیدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ لیکن، وہ ’اظہارِ یکجہتی‘ کے طور پر اور نیٹو کی تیاری کو مستحکم بنانے کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے۔

نیٹو نے یہ بات واضح کردی ہے کہ وہ یوکرین میں اپنی فوج کو ملوث نہیں کرنا چاہتا، جو نیٹو کا رکن ملک نہیں ہے۔
XS
SM
MD
LG