رسائی کے لنکس

غزہ بحران، نواز شریف کا جمعے کو یومِ سوگ کا اعلان


جمعہ کو یوم سوگ کے موقع پر، تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم نے جمعرات کو فلسطینیوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا بھی اعلان کیا

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ملک بھر میں جمعے کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو فلسطینیوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم ہاوٴس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جمعہ کو یوم سوگ کے موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے اسرائیلی اقدامات کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مذمتی بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’غزہ کے عوام اسرائیلی جنگی جرائم کا شکار ہیں‘۔

ادھر، اسرائیل فلسطین تنازع کو شروع ہوئے 17 دن ہو چکے ہیں، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 700سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر، اسرائیل کے 30سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG