رسائی کے لنکس

نائیجریا میں متعدد خود کش دھماکے، 15 افراد ہلاک


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علی الصبح ہونے والا ایک دھماکہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ نماز کی ادائیگی کے لئے جمع تھے جبکہ دوسرا دھماکہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں ہوا

خود کش بمباروں نے ایک بار پھر بدھ کو شمالی نائیجریا کے ایک قصبے کو نشانہ بنایا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے نائیجریا کے ادارے کا کہنا ہے کہ تین خود کش بمباروں نے ریاست یوبے کے داماتورو شہر میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علی الصبح ہونے والا ان میں سے ایک دھماکہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ نماز کی ادائیگی کے لئے جمع تھے جبکہ دوسرا دھماکہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں ہوا۔

ان دھماکوں میں کم از کم ایک درجن کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔

دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔ لیکن، انتہا پسند گروپ بوکو حرام اس علاقے میں زیادہ سرگرم عمل ہے۔

اتوار کو اس گروپ نے گزشتہ ہفتے نائیجریا کے دالحکومت ابوجا میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

منگل کو بوکو حرام کے مسلح انتہا پسندوں اور کینیڈا کے فوجیوں کے درمیان چاڈ کی سرحد کے آرپار زبردست لڑائی ہوئی، جس میں کنییڈا کے فوجی ذرائع کے مطابق، 11 سپاہی اور 17 مسلح انتہا پسند مارے گئے۔

بوکو حرام سے لڑنے کےلئے چاڈ مشترکہ ٹاسک فورس کو انسانی وسائل فراہم کرنے والا اہم خطہ ہے۔

XS
SM
MD
LG