رسائی کے لنکس

نائیجریا: دو خودکش حملوں میں 40 افراد ہلاک


مقامی حکام کے مطابق ایک خاتون خودکش بمبار نے میدوگری کی ایک مارکیٹ میں دھماکا کیا اور جب لوگ پہلے دھماکے کا نشانہ بننے والوں کی مدد کے لیے جمع ہوئے تو دوسری خاتون خودکش بمبار نے وہاں پہنچ کر دھماکا کر دیا۔

نائیجیریا کے شمالی علاقے میدوگری میں دو خودکش بم دھماکوں میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق یہ حملے خاتون خودکش بمباروں نے کیے۔

مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ایک خاتون خودکش بمبار نے میدوگری کی ایک مارکیٹ میں دھماکا کیا اور جب لوگ پہلے دھماکے کا نشانہ بننے والوں کی مدد کے لیے جمع ہوئے تو دوسری خاتون خودکش بمبار نے وہاں پہنچ کر دھماکا کر دیا۔

عینی شاہدین اور حکام کے مطابق پہلے خودکش بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے، لیکن دوسرے دھماکے میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں کیوں کہ وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی۔

اگرچہ ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی لیکن اس شبے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ان دھماکوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ہی ملوث ہے۔

بوکو حرام نائیجیر میں مہلک حملوں میں ملوث رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی ملک کے شمال مشرقی گاؤں بورنو میں بوکو حرام کے مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے۔

نائیجیریا میں بوکو حرام نامی شدت پسند گروپ ہلاکت خیز حملے کرتا آ رہا ہے۔ حکومت نے اس گروپ کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر رکھا ہے۔

گزشتہ ہفتے نائجیریا کے صدر گڈلک جانتھن نے قانون سازوں سے کہا کہ وہ بورنو، ادماوا اور یوبی کی ریاستوں میں ہنگامی صورت کے نافذ میں توسیع کریں۔​

XS
SM
MD
LG