رسائی کے لنکس

نائجیریا: بوکو حرام نے دو افراد کے سر قلم کردیے، وڈیو جاری


’جاسوسی کا انجام‘ کے عنوان سے جاری ہونے والی اس ویڈیو میں چہرہ ڈھانپے ایک شخص چھرا ہاتھ میں لئے دو افراد کے عقب میں کھڑا ہے اور انھیں زمین بوس ہونے پر مجبور کررہا ہے

نائیجریا کی مسلح تنظیم بوکو حرام نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار دو افراد کے سر قلم کرنے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

سوموار کو آن لائن جاری ہونے والی چھ منٹ کی اس ویڈیو میں داعش کے مسلح لڑاکوں کی جاری کردہ ویڈیو کی مماثلت پائی جاتی ہے کہ جس کے عقب میں سیاہ جنھڈا بھی لہرا رہا ہے۔

’جاسوسی کا انجام‘ کے عنوان سے جاری ہونے والی اس ویڈیو میں چہرہ ڈھانپے ایک شخص لمبا چاقو ہاتھ میں لئے دو افراد کے عقب میں کھڑا ہے اور انھیں زمین بوس ہونے پر مجبور کررہا ہے۔

سرقلم کیے جانے سے پہلے، ان میں سے ایک نے اپنی شناخت شمالی نائیجریا کے بگا سٹی کے داوٴد محمد کے نام سے کرائی اور کہا کہ اس نے جاسوسی کے لئے ایک پولیس افسر سے 25 ڈالر کے مساوی رقم وصول کی تھی۔

ویڈیو میں سرقلم کرنے کا منظر تو نہیں دکھایا گیا۔ تاہم، مسلح شخص قلم شدہ سر برہنا جسم پر رکھتے دیکھایا گیا، اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ یہ واقعہ کہاں اور کب پیش آیا۔

نائیجریا کے انتہا پسندوں کی جانب سے سر قلم کرنے کے ویڈیو کے اجراء کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

پہلا واقعہ اکتوبر میں پیش آیا تھا، جس میں بوکو حرام نے ایک شخص کا سر قلم کرتے دکھایا تھا، جو نائیجریائی فضائی افواج کا گمشدہ پائلٹ تھا۔

بوکو حرام 2009ء میں اپنے آغاز سے اب تک ہزاروں افراد کو قتل اور نائیجریا کے شمالی علاقے کے متعدد شہروں نائیجریا، چاڈ، نائجر اور کیمرون پر قبضہ جما چکا ہے، جس کے خلاف جارحانہ مہم شروع کردی گئی ہے اور ان سے کئی شہروں کو واپس بھی لے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG