رسائی کے لنکس

شمالی کوریا نے چین سے بڑے پیمانے پر فون درآمد کیے


یہ مالیت 2013ء کے مقابلے میں تقریباً دو گنا ہے جس میں صرف چار کروڑ چالیس لاکھ کے فون منگوائے گئے تھے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ برس ریکارڈ سطح پر چین سے موبائل بشمول اسمارٹ فونز درآمد کیے ہیں۔

سیول میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم کوریا انٹرنیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن (کے آئی ٹی اے) نے بتایا کہ 2014ء میں شمالی کوریا نے آٹھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون چین سے خریدے۔

یہ مالیت 2013ء کے مقابلے میں تقریباً دو گنا ہے جس میں صرف چار کروڑ چالیس لاکھ کے فون منگوائے گئے تھے۔

یہ درآمد 2007ء میں کے آئی ٹے اے کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان فونز کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے سب سے بڑی مقدار ہے۔

2011ء میں کم جون اُن کی طرف سے شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کی اشرافیہ میں موبائل فونز اور ٹیبلٹس کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ جون تک کے محتاط اندازوں کے مطابق شمالی کوریا میں تقریباً 24 لاکھ افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں جو کہ ملک کی کل آبادی کا دس فیصد بنتا ہے۔

XS
SM
MD
LG