رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: ایبولا کا خطرہ، غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ کیا اس ( پابندی ) کا اطلاق شمالی کوریا میں رہنے والے دوسرے غیر ملکیوں اور سفارت کاروں پربھی ہو گا۔

دو غیر ملکی ٹریول ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کی تازہ تشویش کے بعد شمالی کوریا غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

بیجنگ کی کوریو ٹورز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے اطلاع دی گئی ہے کہ پیانگ ینگ اس جمعہ سے کسی بھی بین الاقوامی سیاح کو ملک میں داخل نہیں ہونے دے گا۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ پابندی کتنے عرصے تک رہے گی۔

جمعرات کو چین کی ایک اور ٹریول کمپنی جو شمالی کوریا جانے والوں کو سفری خدمات فراہم کرتی ہے، نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ کیا اس ( پابندی ) کا اطلاق شمالی کوریا میں رہنے والے دوسرے غیر ملکیوں اور سفارت کاروں پربھی ہو گا۔

شمالی کوریا کی طرف سے اس پابندی کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم سرکاری میڈیا میں ابیولا کی وبا کو روکنے کے حوالے سے کو ششوں کو بڑھانے کی اطلاع دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG