رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا جولائی میں کینیا کا دورہ متوقع


وائٹ ہاؤس کے معاون پریس سکریٹری، ایرک شلز نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر اوباما جولائی کے آخر میں کینیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پُرعزم چھوٹے کاروباری اداروں کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

امریکی صدر براک اوباما اپنے آبائی ملک، کینیا کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو صدر کے طور پر اُن کا وہاں کا پہلا دورہ ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے معاون پریس سکریٹری، ایرک شلز نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر اوباما جولائی کے آخر میں کینیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پُرعزم چھوٹے کاروباری اداروں کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شلز نے بتایا کہ دورہٴکینیا کے دوران، صدر باہمی اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔

شلز نے بتایا کہ اُنھیں اس دورے کی اصل تاریخ کے بارے میں اطلاعات نہیں، یا یہ کہ دورے کے دوران، مسٹر اوباما اپنے اہل خانہ کے افراد سے ملنا چاہتے ہیں۔

صدر کی حیثیت سے، مسٹر اوباما اب تک افریقہ کا تین بار دورہ کر چکے ہیں، لیکن وہ کبھی کینیا نہیں گئے، جہاں اُن کے والد، سینئر براک اوباما پیدا ہوئے تھے اور جہاں اُنھوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت گزارا۔

صدر بننے سے پہلے، مسٹر اوباما کینیا گئے تھے، جب کہ امریکی سینیٹر کی حیثیت سے بھی وہ وہاں کا دورہ کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG