رسائی کے لنکس

صدر اوباما اور جان کیری کا نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ


صدر اوباما نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پشاور میں اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں پر امریکی عوام کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر اوباما نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اُن کے ملک کی طرف سے پاکستان کی مدد جاری رہے گی۔

اس سے قبل منگل کو امریکی صدر نے ایک بیان میں پشاور میں اسکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں نے طالب علموں اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر بدترین ’بداخلاقی‘ ظاہر کی۔

اُنھوں نے انسداد دہشت گردی و انتہا پسندی کی کوششوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

امریکی وزیر جان کیری نے بھی اپنے بیان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بچوں کی ہلاکت کو بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث شدت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

XS
SM
MD
LG