رسائی کے لنکس

واشنگٹن: صدر اوباما متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے


گذشتہ ماہ امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک دیہی علاقے اوسو میں مٹی کا تودہ گرنے سے دریا کے کنارے آباد قصبہ مٹی کے نیچے دب گیا تھا۔

صدر اوباما منگل کے روز شمالی مغربی ریاست واشنگٹن میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ہونے والے حادثے کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

گذشتہ ماہ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں کم سے کم 41 افراد ہلاک جبکہ درجنوں گھر بھی تباہ ہو گئے تھے۔

اپنے دورے کے دوران صدر اوباما متاثرہ خاندانوں، امدادی کارکنوں اور ریکوری ورکرز سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر اوباما نے متاثرہ ریاست میں مٹی کا تودہ گرنے اور سیلاب کے بعد ہونے والے نقصان کے ازالے اور امدادی کاموں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امریکی حکومت کی جانب سے مدد کے احکامات جاری کیے اور اس سلسلے میں ایمرجنسی ڈیکلیریشن پر دستخط
کیے۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک دیہی علاقے اوسو میں مارچ کے آخر میں مٹی کا تودہ گرنے سے دریا کے کنارے آباد قصبہ مٹی کے نیچے دب گیا تھا۔

صدر اوباما واشنگٹن کے دورے کے بعد ایشیاء کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔ صدر اوباما اپنے دورہ ِایشیاء میں جاپان، جنوبی کوریا، ملیشیاء اور فلپائن کا دورہ کریں گے۔
XS
SM
MD
LG