رسائی کے لنکس

پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق میراج طیارہ زمین پر گرنے سے قبل پائلٹ محفوظ طور پر اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

پاکستانی فضائیہ کا میراج طیارہ بلوچستان کے علاقے سونمیانی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق میراج طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ جمعرات کی دوپہر یہ حادثہ پیش آیا۔

بیان کے مطابق طیارہ زمین پر گرنے سے قبل پائلٹ محفوظ طور پر اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ طیارہ گرنے سے زمین پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

حالیہ برسوں میں پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کو دوران تربیتی پرواز ایسے حادثات پیش آتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG