رسائی کے لنکس

زمبابوے اور انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وکٹ کیپر سرفراز احمد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

زمبابوے اور انگلیںڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں تقریباً چھ سال کے بعد ٹیسٹ میچوں کے لیے فواد عالم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

زمبابوے کے خلاف سیریز رواں ماہ کی 27 تاریخ سے شروع ہو رہی ہے جس میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ تمام میچ ہرارے میں ہوں گے۔

2015ء کے کرکٹ عالمی کپ میں زخمی ہونے والے صہیب مقصود کو بھی دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، مختار احمد، عمر اکمل، صہیب مقصود، شعیب ملک، عامر یامین، محمد عرفان، بلال آصف، وہاب ریاض، سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد رضوان اور عمران خان جونیئر شامل ہیں۔

عمران خان جونیئر کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کی بنا پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم کے کپتان اظہر علی ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، صہیب مقصود، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، انور علی، وہاب ریاض، یاسر شاہ، راحت علی، محمد عرفان اور اسد شفیق شامل ہیں۔

دورہ زمبابوے کے بعد اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف سیریز شروع ہو گی۔

ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بدستور مصباح الحق کے سپرد ہوگی جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شان مسعود، اظہر علی، محمد حفیظ، یونس خان، اسد شفیق، فواد عالم، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، عمران خان، راحت علی اور جنید خان شامل ہیں۔

انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز میں تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG