رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کے خلاف یونس خان کی مسلسل تیسری سینچری


یونس خان
یونس خان

یونس خان نے دبئی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کی تھیں۔

پاکستان کے یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی مسلسل تیسری اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی اٹھائیسویں سینچری مکمل کر لی ہے۔

جمعرات کو ابوظہمی میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پراعتما بیٹنگ کا آغاز کیا۔

پہلی وکٹ احمد شہزاد کی گری جو 35 رنز بنا کر لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 57 تھا۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو محض پانچ رنز کے فرق سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور انھیں جانسن کی گیند پر وکٹ کیپر ہیڈن نے کیچ آؤٹ کیا۔

اظہر علی اور یونس خان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے سینچریاں اسکور کیں۔ یونس خان نے ایک چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے آسٹریلیا کے خلاف اپنی مسلسل تیسری سینچری اسکور کی۔

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان کا اسکور دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 304 رنز تھا جب کہ اظہر علی نے 101 اور یونس خان نے 111 رنز بنا رکھے تھے۔

یونس خان نے دبئی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کی تھیں۔

ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی یونس خان کے حصے میں آچکا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے پہلے میچ کے فاتح کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں شامل رکھا جب کہ آسٹریلیا نے دو تبدیلیاں کیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے باؤلر اسٹیو او کیف اور بلے بازایلکس ڈولین کو ڈراپ کر کے باؤلر مچل اسٹارک جب کہ بلے باز گلین میکسویل کو ٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ پاکستان نے 221 رنز کے بڑے مارجن سے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG