رسائی کے لنکس

پہلی اننگز میں پاکستان کے 454 رنز، سرفراز کی شاندار سینچری


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنیچری اسکور کی۔ انھوں نے 14 چوکوں کی مدد سے 105 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 454 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان نے جمعرات کو اپنے پہلے روز کے اسکور219 رنز چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 219 رنز سے شروع کی ۔

کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 رنز اسکورکیے جب کہ اسد شفیق 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنیچری اسکور کی۔ انھوں نے 14 چوکوں کی مدد سے 105 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے یاسر شاہ دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور راحت علی کوئی رن نہ بنا سکے۔ ذوالفقار بابر زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔

آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے تین، کیف اور لیون نے دو، دو جب کہ سڈل، اور اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 113 رنز اسکور کیے تھے۔ وارنر نے 75 اور روجرز نے 31 رنز بنا رکھے ہیں۔

بدھ کو دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے ابتدائی طور پر اچھا ثابت نہ ہوا اور اس کے دونوں اوپنرز محض سات کے مجموعی اسکورز پر آؤٹ ہوچکے تھے۔

پہلے دن کے کھیل کی خاص بات یونس خان کی سینچری تھی۔ انھوں نے ایک چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے 106 رنز اسکور کیے۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے خلاف سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز پوری طرح سے ہار چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG