رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تمیم اقبال نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی پہلی ڈبل سینچری اسکور کی جب کہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے بنگلہ دیش کے دوسرے بلے باز ہیں۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ہے۔

ہفتہ کو پانچویں دن بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 555 رنز بنائے تھے کہ میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 332 رنز بنا سکی تھی لیکن دوسری اننگز میں اس کے ابتدائی بلے بازوں نے ہی پاکستانی باؤلروں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 312 رنز بنائے۔

تمیم اقبال نے 206 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ امرالقیس نے 150 رنز بنائے۔ تیسرے نمایاں بلے باز شکیب الحسن رہے جنہوں نے 76 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 628 رنز بنائے تھے جس میں محمد حفیظ کی شاندار ڈبل سینچری بھی شامل تھے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں اظہر علی اور اسد شفیق 83 اور سرفراز احمد 82 رنز کے ساتھ شامل رہے۔

پاکستان کی طرف سے مجموعی طور پر محمد حفیظ نے چار، یاسر شاہ، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے تین، تین اور جنید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کے تاج اسلام نے چھ، شواگاتا ہوم نے دو، جب کہ محمد شاہد اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تمیم اقبال نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی پہلی ڈبل سینچری اسکور کی جب کہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے بنگلہ دیش کے دوسرے بلے باز ہیں۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ چھ مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG