رسائی کے لنکس

ایشیئن گیمز: ہاکی میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اب تک ہونے والے اپنے تینوں میچ جیت چکا ہے اور بھارت سے فتح کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشیئن گیمز میں ہاکی کے ایک میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

انچیون میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی طرف سے عمر بھٹہ اور محمد وقاص نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان اب تک ہونے والے اپنے تینوں میچ جیت چکا ہے اور بھارت سے فتح کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

میچ کا آغاز دونوں ٹیموں نے خاصے جارحانہ انداز میں کیا لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ حالانکہ دونوں ٹیموں کو اس میں پینلٹی کارنر بھی ملے۔

دوسرے ہاف میں پاکستان نے عمر بھٹہ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن جلد ہی اسے بھارتی کھلاڑی چندانہ نے گول کر کے ختم کر دیا۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد محمد وقاص نے اپنی ٹیم کے لیے ایک اور گول کر کے فیصلہ کن برتری دلا دی۔

XS
SM
MD
LG