رسائی کے لنکس

ایشین گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز


فائل
فائل

سری لنکاکے خلاف 14 میں سے سات گول پینلٹی کارنرز پر کیے گئے جب کہ محمد عمران اور عمر بھٹہ نے چار، چار گول کیے۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں سری لنکا کو صفر کے مقابلے میں 14 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

ہفتہ کو جنوبی کوریا کے شہر آنچیوان میں گروپ اے کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے حریف پر شروع ہی سے تابڑ توڑ حملے کیے۔

14 میں سے سات گول پینلٹی کارنرز پر کیے گئے جب کہ محمد عمران اور عمر بھٹہ نے چار، چار گول کیے۔

سری لنکا کی ٹیم ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

ایشین گیمز میں پاکستان کو پول اے میں رکھا گیا ہے جس میں بھارت، چین، اومان اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔

گروپ بی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا، جاپان، جنوبی کوریا اور سنگا پور شامل ہیں۔

پاکستان اپنا اگلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا جب کہ روایتی حریف بھارت سے اس کا مقابلہ 25 ستمبر کو ہو گا۔

XS
SM
MD
LG