رسائی کے لنکس

کرکٹ کے فروغ کے لیے ’پاکستان کپ‘ کا انعقاد


پاکستان کرکٹ بورڈ (فائل فوٹو)
پاکستان کرکٹ بورڈ (فائل فوٹو)

رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ کے نام سے ایک ٹورنامنٹ منعقد کروایا تھا جس میں دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

کرکٹ بورڈ نے ملک میں ’پاکستان کپ‘ کے نام سے ایک ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز آئندہ ہفتے فیصل آباد میں ہو گا۔

رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ کے نام سے ایک ٹورنامنٹ منعقد کروایا تھا جس میں دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

اگرچہ ’پاکستان سپر لیگ‘ خاصی کامیاب رہی لیکن سلامتی کے خدشات کے باعث اُس کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہوا۔

ایک روزہ میچوں پر مشتمل پاکستان کپ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں چاروں صوبوں بلوچستان، خیبرپختونخواہ، سندھ اور پنجاب کی ٹیموں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹیم بھی شامل ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 19 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد ٹیم کی کپتانی مصباح الحق اور سندھ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک ہوں گے۔

بلوچستان ٹیم اظہر علی جب کہ خیبر پختونخواہ کی ٹیم یونس خان کی قیادت میں کھیلے گی۔

ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ’ڈومیسٹک‘ یعنی مقامی سطح پر کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے معاوضے کو بھی ’پی سی بی‘ نے 100 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ’پاکستان کپ‘ میں ملک کے 75 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

حال ہی میں بھارت میں کھیلے جانے والے ’ٹی ٹوئنٹی‘ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی جس کے بعد کپتان شاہد آفریدی نے نا صرف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑ دی بلکہ قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG