رسائی کے لنکس

سری لنکا سے سخت مقابلے کی توقع ہے: مصباح

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ( فائل فوٹو )
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ( فائل فوٹو )

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 اگست کو گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کولمبو میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ سری لنکا میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

ہفتہ کو کراچی میں مصباح الحق نے پریس کانفرس کے دوران کہا ہے کہ ’’میرے خیال میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتی ہیں اور سری لنکا سے اچھا مقابلہ ہو گا۔ اسی وجہ سے ہمارے میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ سخت ہوتے ہیں کیونکہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی خامیوں اور خوبیوں سے بہت اچھی طرح واقف ہیں۔‘‘

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ہی پر سکون رہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ لوگوں کو اسی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں کپتان مقرر کیا ہے اور وہ ہمیشہ کے لیے کپتان نہیں بنے۔

اس سے قبل مصباح الحق یہ کہہ چکے ہیں کہ دورہ سری لنکا میں ان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی اور سری لنکا پر دباؤ ڈالنے کے لیے پہلا ٹیسٹ میچ بہت اہم ہو گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 اگست کو گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کولمبو میں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG