رسائی کے لنکس

کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ معین خان نے کراچی میں ایک نیوز کانفرنس میں ٹیم کا باقاعدہ اعلان کیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جانے والے ورلڈ کپ کرکٹ 2015ء کے لیے اپنی 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ معین خان نے کراچی میں ایک نیوز کانفرنس میں ٹیم کا باقاعدہ اعلان کیا۔

مصباح الحق کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ تجربہ کار بلے باز یونس خان اور شاہد آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

جنید خان صحت یابی کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

اسد شفیق اور ناصر جمشید کو ٹیم حصہ نہیں بنایا گیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری سے 29 مارچ تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ 1992ء کا ورلڈکپ بھی ان ہی دونوں ملکوں میں کھیلا گیا تھا جو پاکستان نے جیتا تھا۔

گزشتہ سال کرکٹ کی عالمی تنظیم "آئی سی سی" نے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن ہونے پر پاکستانی اسپنر سعید اجمل پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی بنا پر انھیں ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

پاکستان عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ 15 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گا۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مصباح الحق(کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، یونس خان، صہیب مقصود، عمر اکمل، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، سہیل خان، محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض، احسان عادل اور یاسر شاہ۔

XS
SM
MD
LG