رسائی کے لنکس

پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ’ہاٹ لائن پر رابطہ‘


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے طرف سے یہ بیانات سامنے آتے رہے ہیں کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایوں جیسے تعلقات کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشننز نے منگل کو ’ہاٹ لائن‘ پر رابطہ کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دونوں اطراف نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور دونوں ملکوں کے درمیان ورکنگ باؤنڈی پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا۔

حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع کشمیر کو منقسم کرنے والی لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں دونوں اطراف متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

پاکستان اور بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے طرف سے یہ بیانات سامنے آتے رہے ہیں کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایوں جیسے تعلقات کے لیے پرعزم ہیں۔

لیکن اس کے باوجود رواں ماہ ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی میں پہل کرنے کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے حال ہی میں اسلام آباد میں نائب بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے ان سے ان واقعات پر احتجاج بھی کیا۔

دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق رواں ماہ 54 سے زائد مرتبہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے فائربندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

دونوں ایٹمی ہمسایہ قوتوں کے درمیان کشمیر کا علاقہ روز اول ہی سے متنازع ہے۔ پاکستانی قیادت بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتی آئی ہے لیکن کشمیر کے مسئلے پر بھارت کشمیر کی بجائے دہشت گردی کے معاملے کو بات چیت میں اولیت دینے پر مُصر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG