رسائی کے لنکس

اسلام آباد میں دوسرے ادبی میلے کی تیاریاں


ادبی میلے میں پاکستان سمیت برطانیہ، اٹلی، بھارت اور بنگلہ دیش سے 110 سے زیادہ ادیب، شاعر اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام دوسرا ادبی میلہ 25 اپریل سے شروع ہو گا جو تین روز تک جاری رہے گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی مینیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے منگل کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ادبی میلے میں لوگوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ پہلے سے زائد ادبی شخصیات اور اہل دانش کو مدعو کیا گیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ادبی میلے کے انعقاد کا مقصد مکالمے، مباحثے، مطالعے اور فہم کے ذریعے ایک ایسی فکری فضا پیدا کرنا ہے جس میں ادیبوں کی طرف سے پاکستان میں ایک سے زیادہ نظریات کا اظہار ہو۔

ادبی میلے میں پاکستان سمیت برطانیہ، اٹلی، بھارت اور بنگلہ دیش سے 110 سے زیادہ ادیب، شاعر اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

امینہ سید نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ادبی میلے کا ایک مقصد یہ ہے کہ ادیب اپنے پڑھنے والوں اور پڑھنے والے ادیب سے ملیں۔
اسلام آباد میں دوسرے ادبی میلے کی تیاریاں
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:25 0:00


اُنھوں نے کہا کہ ملک میں سلامتی کے خدشات اور دیگر مسائل پر بھی ادبی میلے میں بات ہو گی۔

’’یہ جو یہاں مسائل ہو رہے ہیں ان پر گفتگو ہو گی، بحث ہو گی…. کل کو یہاں باتیں ہوتی ہیں۔‘‘

اسلام آباد کے دوسرے ادبی میلے میں اردو، انگریزی، پشتو، پنجابی اور گلگت بلتستان میں بولی جانے والی علاقائی زبان میں لکھی گئی کتابوں کے مصنفین شریک ہوں گے۔

ادبی میلے میں بعض معدوم ہوتی ادبی اصناف خاص طور پر داستان گوئی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG