رسائی کے لنکس

کشمیر: بس کھائی میں گرنے سے 15 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس کے مطابق بس میر پور سے سماہنی جا رہی تھی کہ پونا کے علاقے میں گہری کھائی میں جا گری۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بس میر پور سے سماہنی جا رہی تھی کہ پونا کے علاقے میں گہری کھائی میں جا گری۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر لاشوں اور زخمیوں کو میر پور اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بظاہر یہ حادثہ تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

پاکستانی کشمیر کا بیشتر علاقہ پہاڑی گزرگاہوں پر مشتمل ہے۔

اس علاقے میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ غیر محتاط ڈرائیونگ، گاڑیوں اور سڑکوں کی ناقص دیکھ بھال اور خراب حالت بتائی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG