رسائی کے لنکس

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گزشتہ چھ ماہ میں پہلی مرتبہ ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اب پٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 29 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 83 روپے 61 پیسے ہو گئی۔

پاکستان کی وفاقی حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

گزشتہ چھ ماہ میں پہلی مرتبہ ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک سرکاری اعلان کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں چار روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے اضافہ کیا گیا۔

اس اضافے کے ساتھ اب پٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 29 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 83 روپے 61 پیسے ہو گئی۔

سرکاری اعلان کے مطابق مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل اور ’ایچ او بی سی‘ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر عابد سلہری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی وجہ سے حکومت کے محصولات کمی دیکھنے میں آئی تھی کیونکہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس حکومت کے محصولات کا بڑا ذریعہ ہے۔

ڈاکٹر عابد سلہری کے بقول حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بجٹ خسارہ کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

گزستہ چھ ماہ کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بار نمایاں کمی کی گئی تھی اور اس کی وجہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں نمایاں کمی ہے۔

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا فائدہ عام آدمی کو منتقل نہیں ہو سکا ہے۔​

XS
SM
MD
LG