رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان 451 رنز پر آؤٹ


دوسرے دن پاکستان نے اپنی اننگز 261 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو کچھ ہی دیر بعد اسد شفیق کو ہیراتھ نے آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے 75 رنز اسکور کیے۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 451 رنز بنائے ہیں۔

گال میں جمعرات کو میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی اننگز 261 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو کچھ ہی دیر بعد اسد شفیق کو ہیراتھ نے آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے 75 رنز اسکور کیے۔

اپنے کیریئر کی چوبیسویں سینچری اسکور کرنے والے یونس خان 177 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد اور عبدالرحمن نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ دونوں نے بالترتیب 55 اور 50 رنز اسکور کیے۔

دوسرے دن چائے کے وقفے تک پاکستان کی پوری ٹیم 451 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی طرف سے پریرا نے پانچ، ہیراتھ نے تین اور پراساد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 99 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کو شروع ہوا تھا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کو ابتدا ہی میں نقصان اٹھانا پڑا لیکن یونس خان اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

XS
SM
MD
LG