رسائی کے لنکس

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان صرف 138 رنز پر ڈھیر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جمعرات کو کولمبو میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔

پاکستانی ٹیم کو پہلا نقصان صرف پانچ کے مجموعی اسکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب ابتدائی بلے باز احمد شہزاد پراساد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے صرف ایک رن بنایا۔

تیسرے نمبر پر آنے والے بلے باز اظہر علی نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر کچھ دیر تک حریف باؤلروں کے سامنے مزاحمت کی لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکا اور اظہر 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے یونس خان صرف چھ رنز بنا کر پراساد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپتان مصباح الحق بھی صرف سات رنز بنا سکے۔ گزشتہ میچ میں سینچری اسکور کرنے والے اسد شفیق اس بار دو اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے کوشال نے پانچ، پراساد نے تین اور چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنائے تھے۔

ابتدائی بلے باز کارونارتنے کو جنید خان کی گیند پر سرفراز نے کیچ آؤٹ کیا، انھوں نے 26 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG