رسائی کے لنکس

سکھر: ٹریفک حادثے میں 40 ہلاک


حکام کے مطابق ایک مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے کراچی جا رہی تھی کہ قومی شاہراہ پر پنوں عاقل چھاونی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں اتوار کو علی الصبح ایک مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایک مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے کراچی جا رہی تھی کہ قومی شاہراہ پر پنوں عاقل چھاونی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

اطلاعات کے مطابق سکھر میں قومی شاہراہ کا ایک حصہ زیر تعمیر ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کو 'سنگل لین' ہی پر چلنا پڑتا ہے۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہلاک و زخمی ہونے والوں کو بس میں سے نکالا تاہم بعد میں امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات عمومی وجوہات سڑکوں کی خراب حالت، ڈرائیوروں کی لاپرواہی، گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار اور گاڑیوں کی مخدوش حالت بتائی جاتی ہیں۔​
XS
SM
MD
LG