رسائی کے لنکس

پاکستان شطرنج کا ایشیائی چیمپئن بن گیا


فائل
فائل

ایشین چیس چیمپئن شپ 2015 کا ٹاٹئل پاکستان کے نام کرنےوالے شطرنج کے معروف کھلاڑی، ماسٹر محمود لودھی نے نا صرف چیمپئن شپ اپنے نام کی، بلکہ عالمی چیمپئن شپ کے لئے بھی کوالی فائی کرلیا

کراچی: ​ایران میں ہونےوالے شطرنج کے ایک مقابلے میں سرکردہ پاکستانی کھلاڑی، محمود لودھی نے سبقت کے نئے جھنڈے گاڑے، اور یوں، پاکستان کھیل کا ایشیائی چیمپئن بن گیا ہے۔

جمعرات کے روز ایران میں کھیلےجانے والے شطرنج کے ایشیائی مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نے تمام ایشیائی ممالک کے کھلاڑیوں کو چت کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

چھٹی ایشین چیس چیمپئن شپ میں پاکستانی شطرنج ماسٹر محمود لودھی سات بازیوں میں مخالف کھلاڑی کو مات دے کر جیت اپنے نام کی جس پر پاکستانی کھلاڑی مقابلے کے فاتح قرار دئے۔

اس نمایاں کامیابی پر اُنھیں کرسٹل ٹرافی سمیت نقد انعام سے نوازا گیا۔

نا صرف یہ بلکہ اس مقابلے کی جیت کے ساتھ محمود لودھی نے بین الاقوامی سطح پر آئندہ ہونےوالے شطرنج مقابلے کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا ہے۔

محمود لودھی کا تعلق پاکستان کے شہر گجرانوالہ سے ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے گفتگو میں محمود لودھی کا کہنا تھا کہ انھیں اس موقع کا ایک طویل عرصے سے انتظار رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اُن کا سب سے بڑا ہدف ’گرینڈ ماسٹر‘ بننا ہے۔

اُنھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس چیمپئن شپ کےبعد انھیں وقار اور سرپرستی حاصل ہوسکے گی جو کسی بھی ٹاپ کھلاڑی کا حق ہوا کرتا ہے۔

مقابلے میں ایشیا کے دیگر ممالک عراق، تاجکستان، قزاقستان، نیوزی لینڈ، ملائیشیا اور بھارت سے چیس ماسٹروں نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمود لودھی قومی شطرنج چیمپئن ماسٹر رہے ہیں اور گرینڈ ماسٹر کا ٹائٹل بھی حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل وہ 14 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG