رسائی کے لنکس

پاکستانی مشیر کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات 'مناسب' نہیں: بھارت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت نے گزشتہ سال پاکستانی ہائی کمشنر کی کمشیری رہنماؤں سے ملاقات کے تناظر میں دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات یک طرفہ طور پر منسوخ کر دیے تھے۔

پاکستان اور بھارت کے مشیران برائے قومی سلامتی کی طے شدہ ملاقات سے قبل،جمعہ کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوطرفہ ملاقات سے پہلے پاکستانی عہدیدار کا کشمیری رہنماؤں سے ملنا "مناسب" نہیں ہو گا۔

بھارت نے یہ ملاقات 23 اور 24 اگست کو نئی دہلی میں تجویز کی تھی جس میں شرکت کے لیے پاکستانی مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے بھارت جانا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اس بارے میں بتایا دیا ہے اور ’’ایسی ملاقات دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے بارے میں اوفا میں کیے گئے اتفاق رائے کے مطابق نہیں۔‘‘

وکاس سوروپ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے بھارت نے اپنا مجوزہ ایجنڈا پاکستان کو بھیج دیا ہے۔

کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان روز اول ہی سے متنازع ہے اور اس معاملے پر ان کے تعلقات میں تلخی غالب رہی ہے۔

بھارت نے گزشتہ سال پاکستانی ہائی کمشنر کی کمشیری رہنماؤں سے ملاقات کے تناظر میں دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات یک طرفہ طور پر منسوخ کر دیے تھے۔

اسلام آباد کا موقف ہے کہ کشمیری رہنماؤں سے ملاقات اور تبادلہ خیال معمول کا بات ہے۔

XS
SM
MD
LG